ووٹ کی طاقت والی جمہوریت پر یوگی کا جنگل راج بھاری

لوگوں نے ووٹ دے کر بی ڈی سی منتخب کئے ، یوگی جی کے جنگل راج نے انہیں گولی ، بم ، پتھر، لاٹھی چلا کر انہیں دھمکیاں دیں ، ان کا اغوا کیا ، خواتین ممبروں کے ساتھ بد سلوکی کی:پرینکا گاندھی

نئی دہلی ۔کانگریس کی جنرل سیکریٹری و اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے ریاست میں انتخابی تشدد پر ریاستی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی طاقت والی جمہوریت کی جگہ اترپردیش میں یوگی کا جنگل راج چل رہا ہے اور یہ جمہوریت کے لئے یہ ٹھیک نہیں ہے۔پرینکا گاندھی نے انتخابی تشدد کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’لوگوں نے ووٹ دے کر بی ڈی سی منتخت کئے ، یوگی جی کے جنگل راج نے انہیں گولی ، بم ، پتھر، لاٹھی چلا کر انہیں دھمکیاں دیں ، ان کا اغوا کیا ، خواتین ممبروں کے ساتھ بد سلوکی کی۔ ووٹ کی طاقت والی جمہورت پر یوگی جی کا جنگل راج بھاری ہو گیا ہے ۔ انہیں دھیان رکھنا چاہئے کہ یہ ملک ، اس کی جمہوریت ، اس کے لوگ ان سے بڑے ہیں‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اتر پردیش کے 12 شہروں میں ہونے والے انتخابی تشدد کی ویڈیو بھی پوسٹ کئے اور کہا ’ بی جے پی کے غنڈے‘ تشدد پھیلا رہے ہیں۔محترمہ واڈرا نے صبح بھی اتر پردیش میں انتخابی تشدد کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ کچھ سال قبل ایک عصمت دری کی شکار لڑکی نے بی جے پی کے رکنِ اسمبلی کے خلاف آواز اٹھائی تھی ، اسے اور اس کو اور اس کے اہل خانہ کو مارنے کی کی کوشش کی گئی تھی۔ آج ایک خاتون کی نامزدگی روکنے کے لئے تمام حدیں پار کردیں ‘‘۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.

ہندوستان

عالمی خبریں

کھیل

فلمی دنیا